امریکی قرض 40 ٹریلین ڈالر تجاوز کر گیا، محکمہ خزانہ نے مالیاتی بحران کے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا کا مجموعی عوامی قرض پہلی بار 40 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق قرض 2017 سے دگنا ہو چکا ہے۔
محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کی دو صدارتی مدتوں کے دوران قرض میں 11.6 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سابق صدر بائیڈن کی مدت میں قرض 8.4 ٹریلین ڈالر بڑھا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق ملک میں مالیاتی بحران کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ قرض پر سود کی ادائیگی اور سماجی بہبود کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ صورت حال مالیاتی استحکام کے لیے خطرناک ہوسکتی ہے۔ قرض کی بلند سطح سے معیشت پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2017 میں جب صدر ٹرمپ نے حلف اٹھایا تو قرض 19.95 ٹریلین ڈالر تھا۔ ٹیکسوں میں کمی سے حکومتی آمدنی میں کمی آئی۔













