یوٹیوب پر شارٹس ویڈیوز کی لت سے بچنے کے لیے ٹائم منیجمنٹ سیٹنگز میں جاکر شارٹس فیڈ کو 0 منٹ پر سیٹ کریں۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) یوٹیوب نے 2020 میں شارٹس ویڈیوز کو متعارف کرایا، جو ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز ہیں۔ یہ ویڈیوز کئی لوگوں کو پسند آتی ہیں، لیکن کچھ افراد ان کو ناپسند کرتے ہیں۔
شارٹس ویڈیوز کو دیکھنا بعض اوقات لت کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور اسکرولنگ کا عمل گھنٹوں جاری رہتا ہے۔ تاہم، یوٹیوب فیڈ کو کنٹرول کرکے شارٹس کو ڈس ایبل کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیچر ٹائم منیجمنٹ سیٹنگ میں موجود ہے، جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔ اس کے ذریعے یوٹیوب ایپ میں شارٹس ویڈیوز نظر نہیں آئیں گی۔
شارٹس کو ڈس ایبل کرنے کے لیے، یوٹیوب ایپ کھولیں اور نیچے موجود (یو) ٹیب پر کلک کریں۔ پھر سیٹنگز میں جا کر ٹائم منیجمنٹ آپشن کا انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ ٹائم منیجمنٹ سیٹنگ میں شارٹس فیڈ لمٹ کو ان ایبل کرکے 0 منٹ منتخب کریں۔ اس کے بعد ہوم فیڈ پر اسکرولنگ کرنے سے شارٹس سیکشن غائب ہو جائے گا۔















