پنکج ترپاٹھی نے میلبورن میں لائیو شو کے دوران اہلیہ مردولا سے موبائل استعمال پر دلچسپ مکالمہ کیا، جسے تقریب کے شرکا نے پسند کیا۔
میلبورن: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کے دوران اپنی اہلیہ مردولا ترپاٹھی کو موبائل فون استعمال کرتے دیکھ کر دلچسپ انداز میں ٹوک دیا۔ تقریب کے دوران جب پنکج بات کر رہے تھے، تو ان کی اہلیہ مسلسل موبائل فون پر مصروف تھیں۔
پنکج نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ وہ کس کو میسج کر رہی ہیں اور کیا ان کی بات سن بھی رہی ہیں؟ انہوں نے مذاق میں کہا کہ کہیں مردولا ان کی گفتگو ہی تو نہیں ٹائپ کر رہیں۔ کچھ دیر بعد اندازہ ہوا کہ وہ اپنی بیٹی سے بات کر رہی تھیں۔
پنکج ترپاٹھی نے کہا کہ اپنی بیٹی کو بتا دیں کہ اس کے والد کا پروگرام شروع ہو چکا ہے، جس پر تقریب کے شرکا نے قہقہے لگائے۔ انہوں نے اپنی شادی کے 25 سالہ سفر کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ اہلیہ کے چہرے سے ان کے ردعمل کو جانچنے کی کوشش کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بے تکلفی کو پسند کرتے ہوئے ان کے رشتے کو دوستی اور محبت سے بھرپور قرار دیا۔
واضح رہے کہ پنکج ترپاٹھی نے ماضی میں بتایا تھا کہ 2004 سے 2010 تک ان کی آمدن نہ ہونے کے برابر تھی اور اس دوران گھر کے اخراجات ان کی اہلیہ اٹھاتی تھیں۔















