امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہو گئے، فرازانے صادق

ایران کے 100 طیارے امریکی و اسرائیلی حملوں میں تباہ ہوئے، مواصلات کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ حملے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کیلئے کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ، مواصلات کی بحالی کی کوششیں

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے بتایا کہ امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہو گئے۔ یہ حملے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کیلئے کیے گئے تھے۔

فرازانے صادق نے کہا کہ ان حملوں کے دوران ہوائی اڈوں کے ساتھ ساتھ بجلی و پانی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مواصلاتی نظام کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ایران نے 8 طیاروں کی مدد سے حج پروازیں کامیابی سے انجام دیں۔ جنگ کے دوران ریل، سڑک اور بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن بھی جاری رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے 25 صوبوں میں 400 شہروں پر بمباری کی، جس سے ایک لاکھ کمرشل و رہائشی یونٹس متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، اور ایسے حملے خطے میں تناؤ کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں