ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور قطر موجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایران کسی ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے نہیں کرتا۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر موجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایران کسی ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے نہیں کرتا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی مدت صرف پابندیاں ختم کرنے اور جوہری مسئلے کے حل کے لئے تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا کی جانب سے ایم او یو کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے باعث مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے متعلق مذاکرات جاری ہیں اور ایران بحری آمدورفت کے طریقہ کار پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران ڈیڈ لائن یا دباؤ کے تحت فیصلے نہیں کرتا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی ثابت قدمی نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا ہے۔ ایران پاکستان اور قطر کے ساتھ رابطہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور یہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مفاہمتی یادداشت میں 60 روزہ ڈیڈ لائن کی شرط شامل نہیں کی گئی تھی۔















