جدید فلیگ شپ فونز میں موجود کورننگ گوریلا اسکرین پروٹیکشن کے ذریعے اسکرین پروٹیکٹر کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) جدید فلیگ شپ اسمارٹ فونز میں کورننگ گوریلا اسکرین پروٹیکشن موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسکرین پروٹیکٹر کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
مارکیٹ میں دستیاب بیشتر فونز میں کورننگ گوریلا اسکرین پروٹیکشن فراہم کی جاتی ہے، جو خراشوں سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔
عام طور پر صارفین اسکرین پروٹیکٹر کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ اسکرین کو مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
اسکرین پروٹیکٹر زیادہ تر اس وقت متاثر ہوتا ہے جب فون کو بلندی سے گرایا جائے یا سخت سطح پر رکھا جائے۔
یاد رہے کہ اسکرین پروٹیکٹر خراشوں کے خلاف سخت مزاحمت کرتا ہے مگر وہ اسکریچ پروف نہیں ہوتا۔















