سہیل خان کی وزن کمی پر مداحوں کی تشویش، اداکار نے وجہ بتا دی

سہیل خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کا وزن ‘الائنس’ شو کے دوران پیٹ کی بیماری کے باعث 12 کلو کم ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل خان کی وزن کمی پر مداحوں کی تشویش، اداکار نے وجہ بتا دی

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ اداکار سہیل خان نے وزن میں نمایاں کمی کے بعد مداحوں کی تشویش کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی فیٹ برنر یا اوزیمپک (Ozempic) استعمال نہیں کیا۔

اداکار نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ رئیلٹی شو ‘الائنس’ میں شرکت کے دوران پیٹ کی بیماری کی وجہ سے ان کی غذائی عادات بدل گئیں۔ اس تبدیلی کے باعث ان کا وزن 12 کلو کم ہوا۔

سہیل خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار رئیلٹی شو کا حصہ بننے کی وجہ سے دباؤ کا سامنا رہا۔ تاہم ساتھی امیدواروں کی مدد سے وہ پانچ ہفتے تک شو میں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شو کے چیلنجز میں شرکت نے ان کی خوراک پر قابو پانے میں مدد دی، جس کے نتیجے میں وہ متحرک رہے اور وزن کم ہوا۔

واضح رہے کہ شو کے اختتام پر سہیل خان کی بدلی ہوئی جسامت نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور ان کی صحت پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں