ہیڈن پینیٹیئر کا 36 برس کی عمر میں انتقال، موت کی وجہ سامنے نہ آسکی، مداحوں میں غم و صدمہ۔
لاس اینجلس: (رائیٹ ناؤ نیوز) ہالی ووڈ اداکارہ ہیڈن پینیٹیئر جو ٹی وی سیریز ‘ہیروز’ اور ‘نیش ول’ سے مشہور ہوئیں، 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے نمائندے نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ والد اسکپ پینیٹیئر نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ہیڈن کے والد نے انہیں ایک باصلاحیت شخصیت قرار دیا جو اپنے مداحوں کو خوشیاں فراہم کرتی تھیں۔ ان کے انتقال پر لاکھوں مداح غمگین ہیں۔
اہل خانہ نے مداحوں اور میڈیا سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔ موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی اور مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اداکارہ کی موت کی خبر کے بعد ہالی ووڈ میں دکھ کا ماحول ہے۔ ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ہیڈن پینیٹیئر نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور ‘ہیروز’ میں کلیئر بینیٹ کا کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔















