گووندا نے سنیتا کے الزامات کو رد کرتے ہوئے فلمی کیریئر پر ان کے اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان الزامات سے کاروبار متاثر ہو سکتا ہے۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کے حالیہ الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں اپنے خلاف بیانات دینے سے باز رہنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں سنیتا کے مختلف دعوؤں اور اپنی نئی فلم پر تنقید کا جواب دیا ہے۔
گووندا نے کہا کہ جب تم اپنے شوز پر کام کر رہی تھی تب میں نے تمہاری حمایت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تم نے بیٹی ٹینا کے ذریعے مجھے اپنے پروگرامز میں شرکت کے لیے کہا تھا۔
گووندا نے الزام عائد کیا کہ اب جب میں نے اپنی فلم پر کام شروع کیا ہے تو تم مجھے بدنام کرنے اور میرے کاروبار کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں جدوجہد کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی نہ کرنے کا بھی کہا۔
گووندا نے نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی بڑے اداکار کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بیانات سے میرے کام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ سنیتا نے حال ہی میں گووندا کو ایک نوجوان اداکارہ کے ساتھ دیکھے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور طنزیہ طور پر انہیں اداکارہ کا ’شوگر ڈیڈی‘ قرار دیا تھا۔















