شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار، انڈیانا میں سکھوں کا اعلان

انڈیانا ریفرنڈم میں گُرپتونت سنگھ پنوں نے شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دیا۔ اگلا ریفرنڈم مرحلہ کینیڈا میں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار، انڈیانا میں سکھوں کا اعلان

انڈیانا پولس: (رائیٹ ناؤ نیوز) انڈیانا میں خالصتان ریفرنڈم میں سکھوں نے شملہ کو خالصتان کا دارالحکومت قرار دیا۔ گُرپتونت سنگھ پنوں نے شملہ کو ‘ڈیموکریٹک ریپبلک آف خالصتان’ کا مرکز کہا ہے۔

خالصتان پنجاب آزادی ریفرنڈم میں گُرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سے خطاب کیا۔ انہوں نے خالصتان کا نقشہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سکھ فارجسٹس خالصتان کے قیام کے لیے پرامن اور جمہوری عمل کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے نئی دہلی پر پنجاب کے خلاف تین محاذوں پر جنگ کی حکمت عملی کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ جنگ منشیات، قرضوں اور آبادیاتی تبدیلی کی ہے۔

پنوّن نے کہا کہ منشیات کے ذریعے پنجاب کے نوجوانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زرعی قرضوں کی بنا پر سکھ کسانوں کی خودکشیوں کا بھی ذکر کیا۔

یاد رہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ کینیڈا کے البرٹا میں اٹھارہ اکتوبر کو ہوگا۔ پنوّن نے تقریب میں مرحومین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں