بنگلادیش کا بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، وزیر اعظم طارق رحمان کا دورہ معطل

بنگلادیش نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم طارق رحمان کا دورہ معطل کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش کا بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، وزیر اعظم کا دورہ معطل

ڈھاکہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) بنگلادیش نے اعلان کیا ہے کہ جب تک بھارت سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو حوالے نہیں کرتا، وزیر اعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔ بنگلادیشی حکومت نے بھارت سے کئی بار شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی ہے۔

2024 کے عوامی انقلاب کے بعد شیخ حسینہ بھارت فرار ہوئیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی۔ انسانیت کے خلاف جرائم میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد شیخ حسینہ کو سزائے موت کا سامنا ہے۔

بنگلادیشی وزارتِ خارجہ کے عہدیدار اے کے ایم شاہد الکریم نے صحافیوں سے گفتگو میں طارق رحمان کے دورے کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے لیے پہلے سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ شیخ حسینہ اور دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے لیے کوششیں بڑھائیں۔ دوسری طرف بھارت کا موقف ہے کہ قانونی طریقہ کار کے تحت درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ نے بھارت سے ورچوئل خطاب میں اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر تک بنگلادیش واپس جائیں گی اور عدالت کے سامنے سرینڈر کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں