نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، موسیقی کی دنیا میں لازوال مقام برقرار

نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی پر ان کے صوفیانہ کلام اور قوالیوں کی مقبولیت کا ذکر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
استاد نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، موسیقی کی دنیا میں ان کا لازوال مقام

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے 29 برس بیت گئے۔ ان کے صوفیانہ کلام اور قوالیوں نے دنیا بھر میں سامعین کو متاثر کیا۔

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نصرت فتح علی خان کو صدارتی ایوارڈ سمیت کئی اعزازات ملے۔ ان کی قوالیاں اور غزلیں آج بھی زندہ ہیں۔

نصرت فتح علی خان کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے، ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔

ان کی قوالی ‘دم مست قلندر علی علی’ کو عالمی مقبولیت حاصل ہے، اور ان کے فن نے قوالی کو جدید جہت بخشی۔

یاد رہے کہ نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو لندن میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد وفات پا گئے، مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں