یوٹیوب کے یوزر انٹرفیس میں مسلسل تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ پلیٹ فارم کو زیادہ آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤنیوز) یوٹیوب کے یوزر انٹرفیس میں مسلسل تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس سے کئی افراد ناخوش ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد پلیٹ فارم کو زیادہ آسانی سے استعمال کرنا ہے۔
گزشتہ سال یوٹیوب میں نصف درجن سے زائد تبدیلیاں کی گئیں۔ ان میں کچھ تبدیلیاں مستقل رہیں جبکہ کچھ کو واپس لیا گیا۔
اب یوٹیوب کے نائب صدر جوناتھن ٹریلسکی نے ایک بلاگ پوسٹ میں ان تبدیلیوں کی وجہ بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو بے ہنگم ہونے سے بچانے کے لیے یہ تبدیلیاں ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ تبدیلیوں میں بٹنوں کو ری ڈیزائن کرنے کا مقصد انہیں زیادہ نمایاں بنانا ہے۔ ان تبدیلیوں کا اثر بڑی اسکرینز جیسے اسمارٹ ٹی وی پر بھی ہوگا۔
یاد رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے حالیہ تبدیلیوں کا مقصد یوزر انٹرفیس کو بہتر بنانا اور اسے بے ہنگم ہونے سے بچانا ہے۔ کمپنی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ تبدیلیاں پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے ضروری ہیں۔















