ایپل نے آئی فون ایکس اور 2018 میک بک پرو کو ناکارہ قرار دے دیا۔ سرکاری مرمت کی سہولت ختم ہو گئی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایپل نے اپنے مشہور آئی فون ایکس اور 2018 کے 15 انچ میک بک پرو کو باضابطہ طور پر ناکارہ فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس اقدام کے بعد ایپل ان مصنوعات کی مرمت کے لیے کوئی مدد فراہم نہیں کرے گا۔
آئی فون ایکس، جو پہلی بار 2017 میں متعارف ہوا تھا، اب تقریباً 9 سال بعد اس فہرست میں شامل ہوا ہے۔ ایپل کے آفیشل آوٹ لیٹس سے اب اس کی مرمت ممکن نہیں ہو سکے گی۔
آئی فون ایکس تاریخ کا اہم ماڈل ہے، جس میں فیس آئی ڈی اور او ایل ای ڈی ڈسپلے شامل تھے۔ اب کمپنی نے اس کی مرمت کا کام سرکاری طور پر بند کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایپل کی پالیسی کے مطابق پروڈکٹ کی فروخت بند ہونے کے سات سال بعد اسے ناکارہ سمجھا جاتا ہے۔ ونٹیج کیٹیگری میں بعض اوقات محدود مرمت ممکن ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ آئی فون ایکس کے لیے کوئی نیا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ نہیں آئے گا، جبکہ میک بک پرو کے لیے بھی نئی اپ ڈیٹس ختم ہو چکی ہیں۔















