اسلام آباد مارچ کی قیادت سہیل آفریدی کریں گے، عمران خان کی رہائی تک واپسی نہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی قیادت کا اعلان کیا، عمران خان کی رہائی تک واپسی نہیں ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد مارچ کی قیادت سہیل آفریدی کریں گے، عمران خان کی رہائی تک واپسی نہیں

پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی طاقت عمران خان کے ویژن سے ہمیں نہیں ہٹا سکتی۔

انہوں نے نوشہرہ میں میگا شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی کاوشوں سے 17 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ یہ منصوبے آنے والی نسلوں کے فائدے کے لیے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ ہم عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کو کامیاب بنائیں گے۔

یہ منصوبے خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں پھیلائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی نے عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لیے اس بار لانگ مارچ کی قیادت خود کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں