صدر پاکستان نے 355 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی، تقریب 23 مارچ کو ہوگی، مختلف شعبوں میں کارکردگی دیکھانے والوں کو ایوارڈ ملیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے یوم آزادی پر 355 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی ہے۔ یہ ایوارڈز مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو دیے جائیں گے۔
سول ایوارڈز کی تقریب آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر منعقد ہوگی۔ اس میں مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والی 355 شخصیات کو ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔
گلوکارہ ترنم ناز، اداکارہ نشو بیگم کو ستارہ امتیاز اور مختلف فنکاروں جیسے غزالہ کیفی، ثانیہ سعید، ماریہ واسطی اور ذوہیب حسن کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی، اور دیگر وزراء کو نشان امتیاز دیے جائیں گے۔ جبکہ زوبیہ خورشید راجہ کو تمغہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈز مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے دیے جاتے ہیں۔












