مصری وزیر خارجہ نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کی تصدیق کی، خطے کے استحکام کے لیے اہم فیصلہ۔
قاہرہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) مصر نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ اس معاہدے میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ شامل ہیں۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ مصر کے ان ممالک سے گہرے تعلقات ہیں، جو صرف سیاسی شعبے تک محدود نہیں ہیں۔
بدر عبدالعاطی نے مزید کہا کہ مصر اس معاہدے سے شروع سے آگاہ ہے اور معاملے کا جامع جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مصر کے آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق دفاعی معاہدوں کا جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ ذمہ داریاں واضح ہو سکیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے حال ہی میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں پر تصور ہوگا۔













