روسی صدر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر اظہار اطمینان، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے یومِ آزادی پر تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی صدر کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر اظہار اطمینان، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور

ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ دونوں ملک علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششیں کر رہے ہیں اور اس کا نتیجہ اہم کامیابیوں کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات مختلف شعبوں میں کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

صدر پیوٹن نے انسداد دہشت گردی اور افغانستان کے معاملات میں پاکستان کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک عالمی سطح پر اہم معاملات میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ روس اور پاکستان دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور انسانی شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ روس اور پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر بھی تعاون کرتے ہیں۔ روسی سفارتخانے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان عالمی ایجنڈے کے کئی معاملات پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں