سابق رکن سندھ اسمبلی اے آئی کی دھوکہ دہی کا شکار، نکاح کے بعد حقیقت آشکار

سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ نے خاتون کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان پر اے آئی کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سابق رکن سندھ اسمبلی اے آئی کی دھوکہ دہی کا شکار، نکاح کے بعد حقیقت آشکار

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) سابق رکن سندھ اسمبلی غلام رسول انڑ نے خاتون کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر خاتون سے بات چیت ہوئی اور بغیر اصل شکل دیکھے نکاح کر لیا۔

غلام رسول نے بتایا کہ 23 فروری کو ویڈیو کال پر نکاح کیا، مگر خاتون تصاویر میں مختلف تھیں۔ نکاح کے بعد خاتون کے چہرے کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خاتون ہمیشہ اے آئی سے بنوائی گئی تصاویر بھیجتی تھیں۔ نکاح کے بعد معلوم ہوا کہ حقیقت مختلف ہے۔

اس واقعے کے بعد درخواست گزار نے خاتون سے دوری اختیار کر لی، مگر نکاح برقرار رہا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر ان کی جھوٹی موت کی خبریں پھیلائیں۔

یاد رہے کہ خاتون نے کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا اور درخواست گزار کو بلیک میل کیا۔ عدالت نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں