لاہور ہائیکورٹ نے فریز اکاؤنٹ کا چیک دینا فراڈ قرار دیا، قانونی اصول طے کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فریز بینک اکاؤنٹ کا چیک دینے کو فراڈ قرار دیا ہے۔ جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عدالت نے سیشن عدالت کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے شہری شہباز نواز کی درخواست مسترد کر دی۔ سیشن عدالت نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریز اکاؤنٹ کا چیک جاری کرنا فراڈ ہے اور یہ معمول کا مالی تنازع نہیں ہے۔ یہ اقدام فریب دہی اور قابلِ تعزیر عمل تصور کیا جا سکتا ہے۔
یہ فیصلہ بینک اکاؤنٹس اور چیک کے اجراء سے متعلق مقدمات میں قانونی اہمیت رکھتا ہے۔ عدالت نے اس کو مالی لین دین میں اہم قانونی نظیر قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ فریز اکاؤنٹ کا چیک دینے کے نتیجے میں رقم کی ادائیگی ممکن نہیں ہوتی، جو قانونی طور پر فریب دہی کے زمرے میں آتا ہے۔















