براڈ پیک حادثہ، لاپتا سہیل سخی کی لاش برفانی تودے کے نیچے سے برآمد

براڈ پیک حادثے میں لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی ہے، جو ہنزہ سے تعلق رکھتے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
براڈ پیک حادثہ، لاپتا سہیل سخی کی لاش برفانی تودے کے نیچے سے برآمد

اسکردو: (رائیٹ ناؤ نیوز) براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی۔

بیس کیمپ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاش براڈ پیک ٹریکنگ کے دوران پورٹرز کو ملی۔ لاش کی شناخت سہیل سخی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سہیل سخی کی لاش بیس کیمپ پہنچائی گئی، جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کی جائے گی۔

کوہ پیما سہیل سخی کا تعلق ہنزہ سے تھا اور وہ براڈ پیک کی بلندی کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ 15 روز قبل برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے، جن میں 7 کی لاشیں مل چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں