پاکستان نے سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ دفاعی معاہدے میں توسیع کا عندیہ دیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ معاہدہ صرف تین ممالک تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ خطے کی اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ دفاعی معاہدے میں توسیع کا عندیہ دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان نے سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ دفاعی معاہدے میں توسیع کا اشارہ دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسن اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ 7 اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ اہم رہا۔ پاکستان نے مکہ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں پیشرفت کا عکاس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مکہ معاہدہ صرف تین ممالک تک محدود نہیں، بلکہ خطے اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش ہے۔ اس معاہدے کے تحت اجتماعی سلامتی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد امن و سلامتی ہے۔ اس میں ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ معاہدہ کھلا ہے، مستقبل میں کون سے ملک اس میں شامل ہو سکتے ہیں، یہ ابھی واضح نہیں۔ پاکستان بحری اتحاد کے معاہدے کو آپریشنل بنانے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ تینوں ملکوں کے پاس 6046 ٹینک اور 344 بحری اثاثے ہیں، جبکہ مشترکہ دفاعی بجٹ 124 ارب 40 کروڑ ڈالر سالانہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں