ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز کی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی، توسیع کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ امریکا نے عبوری معاہدہ کی خلاف ورزی کی تھی اور معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔
ترک نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ جنگ بندی 17 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ توسیع کی مدت طے کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں اپریل میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ تاہم مذاکرات سیکیورٹی ضمانتوں اور آبنائے ہرمز میں اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔














