عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی مہنگائی دیکھی جا رہی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر اضافہ جاری ہے۔ آج سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
دنیا بھر کی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس سے قیمت 4 ہزار 415 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے پر پہنچ چکی ہے۔
فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت میں 146 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 7 ہزار 111 روپے پر پہنچ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 6 ہزار 96 روپے کی سطح پر ہے۔














