مکہ معاہدہ: ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ، ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت

ترجمان دفتر خارجہ نے مکہ معاہدے کو علاقائی امن کی ضامن قرار دیا، ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مکہ معاہدہ: ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ، ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے کہا ہے کہ مکہ معاہدہ واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتائی۔

ترجمان نے کہا کہ 7 اگست کو ہونے والا مکہ سمٹ اہم رہا، پاکستان نے مکہ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔

اندرابی نے بتایا کہ مکہ معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے اور علاقائی امن و استحکام کے عزم کا عکاس ہے۔ یہ معاہدہ سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے کا مقصد امن و سلامتی ہے اور یہ معاہدہ واضح کرتا ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے پرخلوص کوششیں کر رہا ہے۔ اندرابی نے کہا کہ ہم ایران کے مثبت بیان پر ان کے مشکور ہیں اور سعودی عرب کی سول جوہری ڈیل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں