مکمل سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی اسپین میں نظر آئے گا، پاکستان میں مشاہدہ ممکن نہیں

رواں سال کا مکمل سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی سپین میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان میں یہ فلکیاتی مظہر نظر نہیں آئے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مکمل سورج گرہن رواں سال کہاں نظر آئے گا، پاکستان میں ممکن نہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) رواں سال کا مکمل سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی سپین میں نظر آئے گا۔ محکمہ سپارکو کے ذرائع نے بتایا کہ ان ممالک میں سورج گرہن مکمل طور پر دیکھا جا سکے گا۔

یورپ، افریقہ اور شمالی امریکا کے بیشتر علاقوں میں سورج گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔ تاہم، پاکستان میں اس فلکیاتی مظہر کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔

ماہرین نے کہا ہے کہ سورج گرہن کا مشاہدہ مختلف خطوں میں سورج، چاند اور زمین کی مخصوص پوزیشن کے باعث ممکن ہوگا۔

یہ فلکیاتی مظہر گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی سپین میں مکمل طور پر دیکھا جا سکے گا، جو وہاں کے باشندوں کے لئے ایک دلچسپ موقع ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں نہ مکمل اور نہ ہی جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا، جو کہ فلکیات کے شوقین افراد کے لیے مایوس کن خبر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں