گوگل پکسل 11 پرو ایکس ایل کی تصاویر لیک، ہائی لائٹ ایل ای ڈی نئی خصوصیت

گوگل پکسل 11 پرو ایکس ایل کی نئی تصاویر لیک ہوگئیں، جس میں ہائی لائٹ ایل ای ڈی کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ایل ای ڈی نوٹیفکیشنز کے لیے استعمال ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل پکسل 11 پرو ایکس ایل کی تصاویر لیک، ہائی لائٹ ایل ای ڈی نئی خصوصیت

سان فرانسسکو: (رائیٹ ناؤنیوز) گوگل پکسل 11 سیریز کی باضابطہ رونمائی سے قبل پکسل 11 پرو ایکس ایل کی تصاویر لیک ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلیک مارکیٹ میں فون کی موجودگی کی خبر کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

تصاویر میں فون کا ڈارک گرے/میٹ بلیک بیک پینل اور کیمرا بار نمایاں ہیں۔ ڈیزائن گزشتہ ماڈل سے مشابہ ہے، تاہم گوگل نے ایک نیا فیچر شامل کیا ہے۔

کیمرا بار میں ایک بڑا سفید گول نشان ہائی لائٹ ایل ای ڈی ہے۔ یہ ایل ای ڈی نوٹیفکیشنز اور الرٹس کے لیے استعمال ہوگی، جو فون کی بڑی تبدیلیوں میں شامل ہے۔

پکسل 11 پرو ایکس ایل کے ریٹیل باکس کی تصویر میں نیا ’ڈیون‘ کلر وے دکھایا گیا ہے، جس کو بعض لیکس میں ’کورل‘ کہا گیا۔

واضح رہے کہ گوگل پکسل 11 پرو ایکس ایل کا ڈیزائن گزشتہ ماڈل کے تسلسل میں ہے، مگر ہائی لائٹ ایل ای ڈی اس کی نمایاں خصوصیت ہوسکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں