گوگل نے ہوم پیج پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی فیچرز متعارف کرائے ہیں، جنہیں محدود صارفین میں آزمایا جا رہا ہے۔ یہ تبدیلی بنیادی سرچنگ پر اثرانداز نہیں ہوگی۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناؤنیوز) گوگل نے اپنے سرچ انجن کے ہوم پیج پر نئی تبدیلی کی ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (AI) فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ یہ تبدیلی محدود صارفین میں آزمائشی مراحل میں ہے۔
کمپنی نے روایتی سرچ بٹن کی جگہ تین نئے AI فیچرز کے بٹنز متعارف کرائے ہیں۔ ان فیچرز میں ‘کریئیٹ امیجز’، ‘آسک اباؤٹ فائلز’ اور ‘برین اسٹورم’ شامل ہیں۔
گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے ایکس (ٹوئٹر) پر تصدیق کی ہے کہ یہ تبدیلی بنیادی سرچنگ پر اثرانداز نہیں ہوگی اور صرف محدود صارفین کے لیے ہے۔
یہ تبدیلی جدید AI ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک قدم ہے جو گوگل کی موجودہ پالیسی کے مطابق صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔
یاد رہے کہ گوگل کی جانب سے ہوم پیج پر تبدیلیاں شاذ و نادر ہی کی جاتی ہیں، اور اس نئی تبدیلی کا مقصد صارفین کو زیادہ مؤثر سرچ تجربہ فراہم کرنا ہے۔















