ڈپریشن سے بچاؤ کا آسان طریقہ، روزانہ خالص پھلوں کے جوس کا استعمال مفید

نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ خالص پھلوں کے جوس کا استعمال ڈپریشن کے خطرے کو کم کر سکتا ہے، جو دماغی صحت میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈپریشن سے بچاؤ کا آسان طریقہ، روزانہ خالص پھلوں کے جوس کا استعمال مفید

لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مرض ہے جو نہ صرف دماغ بلکہ جسم کو بھی متاثر کرتا ہے۔ یہ مرض ہر عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ 100 فیصد خالص پھلوں کے جوس کا گلاس پینا دماغی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ نیو کیسل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اس عادت سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں شامل افراد میں روزانہ جوس پینے والوں کا ڈپریشن اسکور دوسرے گروپ کے مقابلے میں کم تھا۔ محققین نے بتایا کہ سادہ غذائی تبدیلیوں سے دماغی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ تحقیق برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئی، جس کے نتائج نے مزید تحقیقات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ خاص طور پر ان لوگوں پر جو دماغی امراض کا سامنا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا روزانہ استعمال صحت کے لیے مفید ہے، مگر یہ عادت بنانا مشکل ہوتا ہے۔ خالص جوس کا روزانہ استعمال ڈپریشن سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں