اداکارہ زارا نور عباس نے پاکستان میں بچوں کے خلاف جرائم کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا، جس سے والدین میں خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) اداکارہ زارا نور عباس نے بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم کو پاکستان کے لئے بدترین وقت قرار دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کہا ہے کہ ہر طرف زیادتی اور قتل کے واقعات عام ہیں۔
زارا نور عباس نے مزید کہا کہ جرائم پر کوئی مثال قائم نہ ہونے سے مجرموں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ والدین بچوں کی حفاظت کیسے کریں اور کیا قانون کو ہاتھ میں لینا ہی واحد راستہ ہے؟
اداکارہ نے میر رضا علی کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لاش کی دوبارہ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم میں انکشاف ہوا کہ مقتول کو گولی مار کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
زارا نور عباس نے کراچی میں کمسن بچی کے ریپ اور قتل پر بھی تشویش ظاہر کی۔ ملزم کی کم عمری کے باعث ذہنی معاونت کی بات کی جا رہی ہے جس پر انہوں نے سوال اٹھایا کہ والدین اپنے بچوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں بچوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔













