ایران کا ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کی شرطیں

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو سخت شرائط سے مشروط کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کی شرطیں

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ 20 جنوری 2029 تک واشنگٹن کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کے مشیر ماجد شاکری نے کہا کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکتے۔ ایران کی حکمت عملی میں مذاکرات سے انکار اور اسٹریٹجک صبر شامل ہے۔

عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ثالثی کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، لیکن امریکا کی خلاف ورزیاں ختم ہونے تک بات چیت ممکن نہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو اس وقت تک بند رکھا جائے گا جب تک امریکا ایرانی مطالبات مان نہیں لیتا۔ یہ اب محض پانی کا راستہ نہیں بلکہ جنگ کا میدان ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کی شرط 300 ارب ڈالر کا معاوضہ اور خطے سے امریکی افواج کے انخلا سے مشروط کر رکھی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں