کراچی میں سردیوں کا آغاز، دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ڈاکٹر جاوید اکبر سیال کے مطابق اسپتالوں میں بوجھ بڑھ گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکبر سیال، ڈائریکٹر سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کا بوجھ بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں ریسپائریٹری انفیکشن دل کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، اور این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی میں مریضوں کی تعداد میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر جاوید کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں خون کی نالیاں سکڑنے سے دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس سے دل کے دورے اور انجائنا کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دل کے مریضوں کو خود کو سردی سے محفوظ رکھنا چاہیے اور بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنا نہایت ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں