محمد زبیر نے ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں جنوبی کوریا کے لو ہائی کو شکست دے کر ٹیکن 8 کا ٹائٹل جیت لیا۔
پیرس: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے محمد زبیر نے ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں ٹیکن 8 کا ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے کھلاڑی لو ہائی کو فائنل میں 5-0 سے شکست دی۔
اس مقابلے میں 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور یہ 5 سے 8 اگست تک پیرس میں منعقد ہوا۔ محمد زبیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیتی۔
زبیر نے سیمی فائنل میں ارسلان ایش کو 5-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ارسلان ایش آسٹریلیا کے یگامی سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر رہے۔
ٹیکن دنیا کی معروف فائٹنگ گیمز میں شامل ہے اور ای اسپورٹس ورلڈ کپ میں دیگر مقبول کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے۔ محمد زبیر کی کامیابی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
واضح رہے کہ ارسلان ایش نے لاس ویگاس میں 2026 ایوو چیمپئن شپ جیت کر مسلسل چوتھی بار عالمی اعزاز حاصل کیا تھا۔















