اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی، پاکستان اور ترکیہ کے مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کی، اسے خطے میں استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔ بحرین نے بھی اس معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے پر اسلامی تعاون تنظیم نے خیرمقدم کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے اس معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے ایکس پر جاری بیان میں تینوں ممالک کی قیادت کی دانشمندانہ کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ تنظیم نے اس معاہدے کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسٹریٹجک اقدام قرار دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے معاہدے کو خطے میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے لیے اہم ستون قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی کو فروغ دیتا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین نے بھی مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی دفاعی نظام میں اہم اضافہ قرار دیا ہے۔ بحرین کی وزارت خارجہ نے تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ معاہدہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ بحرین نے اس معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی ان کی اپنی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔














