کراچی میں میر رضا کی قبر کشائی، ڈی این اے سیمپلز لینے کا عمل جاری

کراچی میں میر رضا کی قبر کشائی کا عمل جاری ہے۔ ان کے والدین اور بہن کے ڈی این اے سیمپلز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تحقیقات میں مزید پیشرفت ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں میر رضا کی قبر کشائی، ڈی این اے سیمپلز لینے کا عمل جاری

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی میں مقتول میر رضا علی کی قبر کشائی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ مزوروں کے ذریعے ان کی پکی قبر کو توڑا جا رہا ہے۔

قبر کشائی کے بعد میر رضا کی میت کو باہر نکالا جائے گا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کے جسم سے ضروری سیمپلز حاصل کرے گی۔ ڈی این اے کے لیے بھی نمونے محفوظ کیے جائیں گے۔

میڈیکل بورڈ کے ارکان قبر سے مختلف نمونے لیں گے اور فارنزک لیبارٹری بھیجیں گے۔ اس عمل میں جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور دیگر حکام موجود ہیں۔

قبر کشائی کے وقت میر رضا کے والد میر حسین موجود ہیں جبکہ ان کی والدہ قبرستان کے باہر ٹینٹ میں ہیں۔ اس موقع پر ان کے والدین اور بہن کے ڈی این اے سیمپلز لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا کا قتل گزشتہ سال ہوا تھا اور ان کے قتل کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے کیس میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں