پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5 ہزار 335 پوائنٹس کا اضافہ، کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5 ہزار 335 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5 ہزار 335 پوائنٹس کا اضافہ، کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان جاری رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 335 پوائنٹس کے اضافے سے 181 ہزار 430 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق انڈیکس 4 ہزار 963 پوائنٹس کی حدود میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 7 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 77 ہزار 43 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں رواں ہفتے 3.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ ان سودوں کی مجموعی مالیت 169 ارب روپے تھی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 482 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 237 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں حالیہ ہفتوں میں معاشی استحکام کے اثرات کے باعث بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں