بھارتی خاتون کا 9 فٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ، حسن کی نئی علامت

بھارتی خاتون رینو دھریال نے 9 فٹ لمبے بالوں کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیا، حسن کی روایت برقرار۔ انہوں نے یوکرین کی عالیہ ناسیرووا کا ریکارڈ توڑا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی خاتون نے 9 فٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، حسن کی نئی علامت

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کی رینو دھریال نے 9 فٹ لمبے بالوں کے ساتھ خواتین میں سب سے طویل بال رکھنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ان کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ریکارڈ کی گئی، جس نے انہیں عالمی اعزاز دیا۔

رینو دھریال نے یوکرین کی عالیہ ناسیرووا کا ریکارڈ توڑ دیا، جن کے بال 8 فٹ 5.3 انچ تھے۔ رینو نے 2015 سے اپنے بال بڑھانے شروع کیے تھے۔

اس کامیابی پر رینو نے بتایا کہ بھارتی ثقافت میں لمبے بال حسن کی علامت ہیں، جس نے انہیں متاثر کیا۔ بال بڑھانے کے عمل میں وہ قدرتی اجزا استعمال کرتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اتنے لمبے بالوں کی دیکھ بھال آسان نہیں اور انہیں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ بالوں کی دیکھ بھال کے لئے وہ کوئی کیمیائی مصنوعات استعمال نہیں کرتیں۔

واضح رہے کہ رینو دھریال یوٹیوب پر اپنے بالوں کی نگہداشت کے طریقے شیئر کرتی ہیں، جو ان کے فالوورز میں مقبول ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں