خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین کے مراعات میں تبدیلی کے لیے ترمیمی بل منظور کر لیا، بلیو پاسپورٹ اب مدتِ رکنیت تک کارآمد ہوگا۔
پشاور: (رائیٹ ناؤ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل منظور کر لیا ہے۔ ترمیم کے تحت اراکین کا تاحیات بلیو پاسپورٹ ختم کر دیا گیا ہے، اب یہ پاسپورٹ مدتِ رکنیت تک ہی کارآمد ہوگا۔
اسمبلی نے اراکین کے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ چار مقرر کی ہے۔ ترمیمی بل کے تحت صحافیوں کے جرمانے اور سزاؤں میں بھی کمی کی گئی ہے۔
فرسٹ شیڈول کی متنازع شقوں میں بھی ترامیم منظور کر لی گئیں ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے یہ ترامیم متفقہ طور پر منظور کر لی ہیں۔
ان ترامیم کا مقصد اراکین اسمبلی کی مراعات میں تبدیلی اور شفافیت لانا ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 10 اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مراعات و استحقاق ایکٹ 2026 میں ترامیم کے لیے کافی عرصے سے مطالبہ کیا جا رہا تھا۔














