بھارتی فلم رامائن پر تاریخی غلطی کا الزام، لباس پر تنازع

فلم رامائن کے ٹریلر کے بعد لباس پر تنازع، سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے گئے کہ قدیم دور میں بلاؤز کا استعمال نہیں ہوتا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی فلم رامائن پر تاریخی غلطی کا الزام، لباس پر تنازع

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی ہدایت کار نتیش تیواری کی نئی فلم رامائن کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ فلم میں اداکاراؤں کے لباس پر لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔

اربوں روپے کے بجٹ والی اس فلم میں رنبیر کپور، سائی پلوی، سنی دیول اور راکیش روشن شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے سلے ہوئے بلاؤز پر سوال اٹھایا ہے۔

فیشن ماہرین کے مطابق قدیم ہندوستانی لباس لپیٹے جاتے تھے، سلے ہوئے بلاؤز انگریز دور کا ہے۔ پروفیسر میتالی امبیکر نے کہا کہ یہ جدید دور کی چیز ہے۔

کاسٹیوم ڈیزائنر ندھی یاشا نے کہا کہ فلم میں لباس کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ تاریخی لباس کی باریکیاں موجودہ معاشرے میں قبول نہیں کی جاتیں۔

واضح رہے کہ رامائن کے دور کے لباس کا کوئی مستند حوالہ نہیں ہے۔ کاسٹیوم ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ مقصد کردار کی سادگی اور عزت کو برقرار رکھنا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں