مک گل یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بیٹھنے کا انداز جذبات اور فیصلہ سازی پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔
کینیڈا: (رائیٹ ناؤ نیوز) آپ کے بیٹھنے کا انداز آپ کی جذباتی حالت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ انکشاف کینیڈا کی مک گل یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں ہوا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ بیٹھنے کا انداز توقعات سے زیادہ اثر ڈالتا ہے۔
تحقیق میں 200 افراد شامل تھے جو مک گل یونیورسٹی سے وابستہ تھے۔ ان کو کمپیوٹر ٹیسٹ اور ٹیبلیٹ پر مختلف ٹاسک فراہم کیے گئے۔ ٹیبلیٹ کو خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ معلوم ہو سکے کہ بیٹھنے کا انداز شخصیت پر کیسے اثر ڈالتا ہے۔
کمر سیدھی رکھ کر بیٹھنے والے افراد زیادہ مثبت احساسات اور بہتر فیصلے کرتے ہیں۔ تحقیق کے دوران ان افراد نے ایک خطرہ مول لینے والی گیم بھی کھیلی جس میں زیادہ پوائنٹس حاصل کیے۔
ماہرین کے مطابق جسمانی انداز خیالات، جذبات اور رویوں پر اثر ڈالتا ہے۔ روزانہ کے معمولات کو برقرار رکھنے والوں میں جسمانی تکالیف اور ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تحقیق جسمانی انداز کے اثرات کو جاننے کے لئے کی گئی تھی۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ بیٹھنے کے انداز میں تبدیلی جذبات اور فیصلہ سازی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔















