اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو کھربوں کا نقصان، سائبر جرائم خطرناک حد تک بڑھ گئے

ایف بی آئی کے مطابق، سرمایہ کاری میں اے آئی فراڈ سے 1 کھرب 75 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اے آئی فراڈ سے امریکیوں کو کھربوں کا نقصان، سائبر جرائم خطرناک حد تک بڑھ گئے

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) اے آئی فراڈ کے باعث امریکیوں کو ایک سال میں 2 کھرب 48 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق سرمایہ کاری میں اے آئی فراڈ سے 1 کھرب 75 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

ایف بی آئی نے بتایا ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے چہروں، آوازوں اور ویڈیوز کی نقل تیار کی جا رہی ہے۔ چند سیکنڈز کی آڈیو سے کسی کی بھی آواز کی 85 فیصد تک نقل ممکن ہے۔

حکام کے مطابق اوپن اے آئی اور اینتھروپک ماڈلز کے دیگر سسٹمز تک رسائی کی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال کے دوران یہ نقصان ہوا۔

یہ نقصان سائبر جرائم کی تیز رفتار ترقی کے باعث ہوا، جس سے امریکی معیشت پر گہرا اثر پڑا ہے۔

یاد رہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں