اوم پوری کی اہلیہ کے انکشافات سے ذاتی زندگی میں ہلچل، ملازمہ سے تعلقات کا دعویٰ

سیما کپور نے انکشاف کیا کہ اوم پوری نے شادی سے قبل ملازمہ سے تعلقات کا بتایا۔ ان کے دعوؤں سے اوم پوری کی ذاتی زندگی پر پھر بحث چھڑ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اوم پوری کی اہلیہ کے انکشافات سے ذاتی زندگی میں ہلچل، ملازمہ سے تعلقات کا دعویٰ

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اوم پوری کی پہلی اہلیہ سیما کپور نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر کا ملازمہ کے ساتھ تعلق تھا۔ ان کے مطابق اوم پوری نے شادی سے ایک دن قبل اس بارے میں بتایا تھا۔

سیما کپور نے کہا کہ اوم پوری کے انکشاف نے انہیں صدمہ پہنچایا، مگر شادی کی تیاریاں مکمل تھیں، اس لیے انہوں نے نکاح کر لیا۔ بعد ازاں ان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور اوم پوری کی نندیتا پوری سے قربت بڑھنے لگی۔

ان کا دعویٰ ہے کہ ازدواجی زندگی کے اختتام پر ذہنی دباؤ کے باعث وہ اپنے بچے سے محروم ہو گئیں۔ ان کے مطابق اس مشکل وقت میں اوم پوری نے انہیں جذباتی سہارا نہیں دیا۔

یاد رہے کہ اوم پوری اور سیما کپور کی شادی 1990 میں ہوئی تھی، جو کچھ سال بعد ختم ہو گئی۔ اوم پوری نے 1993 میں نندیتا پوری سے دوسری شادی کی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

واضح رہے کہ اوم پوری کا انتقال 2017 میں 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔ سیما کپور کے دعوؤں پر اوم پوری یا نندیتا پوری کا کوئی نیا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دیگر متعلقہ خبریں