اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں کا سہیل احمد سے سوشل میڈیا پر نہ ذلیل کرنے کا مطالبہ

اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں نے سہیل احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی عزت نفس کا تماشا نہ بنایا جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں کا سہیل احمد سے سوشل میڈیا پر نہ ذلیل کرنے کا مطالبہ

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) نامور کامیڈین اللہ رکھا پیپسی کی بیٹیوں نے سینئر اداکار سہیل احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری عزت نفس کا تماشا نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل احمد کو ہمارے والد نے انکل کہہ کر متعارف کرایا تھا اور ہم ان سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں سوشل میڈیا پر بےعزت نہ کریں۔

بیٹیوں کا کہنا تھا کہ اللہ رکھا پیپسی کی عزت کو خراب نہ کریں، ہمارے والد کی عزت تھی جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ والد کی زندگی میں بھی انہیں سکون نہیں ملا اور اب جب وہ دنیا سے جا چکے ہیں تو انہیں آرام کرنے دیں۔

سہیل احمد نے اللہ رکھا پیپسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار تھے۔ اللہ رکھا کی موت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

بیٹیوں نے کہا کہ والد کی موت کے بعد ان کے متعلق غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو ان کے خاندان کے لیے تکلیف دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی عزت کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اللہ رکھا پیپسی کا انتقال گزشتہ ماہ شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا، وہ بیٹی کی طلاق کی وجہ سے پریشان تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں