بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کی ایک جیسی انگوٹیاں، منگنی کی افواہوں میں اضافہ

بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کی پیرس میں ایک جیسی انگوٹھیاں دیکھ کر منگنی کی افواہوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کی ایک جیسی انگوٹیاں، منگنی کی افواہوں میں اضافہ

پیرس: (رائیٹ ناؤ نیوز) ہالی ووڈ اداکار بریڈلی کوپر اور سپر ماڈل جیجی حدید کی ایک جیسی انگوٹیاں دیکھ کر منگنی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ پیرس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد انگوٹھیوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کو پیرس کے ایک ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کی انگلیوں میں موجود انگوٹھیاں ایک جیسی تھیں، جس سے منگنی کی قیاس آرائیاں بڑھ گئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بریڈلی کوپر کو دو روز قبل جم جاتے ہوئے انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا تھا، تاہم تازہ تصاویر نے منگنی کی افواہوں کو تقویت دی ہے۔

واضح رہے کہ ان کے تعلقات کی خبریں اکتوبر 2023ء میں سامنے آئی تھیں۔ جیجی حدید نے اپنی 30ویں سالگرہ پر بریڈلی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ جیجی حدید پہلے زین ملک سے منسلک تھیں اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں، جبکہ بریڈلی کوپر کی بھی ایک بیٹی ہے۔ دونوں نے منگنی کی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں