لندن میں ہالی ووڈ فلم کے پریمیئر میں پاکستانی نژاد عاطفہ ارشد کی اسپائیڈر مین ساڑھی نے عالمی فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) ہالی ووڈ فلم ‘اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے’ کے پریمیئر میں پاکستانی نژاد عاطفہ ارشد نے اپنی منفرد اسپائیڈر مین ساڑھی سے توجہ حاصل کی۔
عاطفہ ارشد نے سیاہ رنگ کی ساڑھی پہنی، جس پر سرخ کڑھائی اور اسپائیڈر مین کے جالے کا ڈیزائن تھا۔ یہ ساڑھی ریڈ کارپٹ پر لوگوں کی نظروں کا مرکز بن گئی۔
اس ساڑھی کو لندن کی ریٹا قارنباخ نے ڈیزائن کیا جبکہ پاکستان میں سلائی کی گئی۔ عاطفہ نے ساڑھی کے ساتھ ہم رنگ بلاؤز پہنا تاکہ ان کا انداز مزید نمایاں ہو۔
فیشن کی معروف شخصیت لا روچ نے عاطفہ کی ساڑھی کی تعریف کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تبصرہ کیا، جسے لباس کی تعریف کے طور پر دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ عاطفہ ارشد لندن میں مقیم میک اپ آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے اپنی فیشن سینس سے عالمی سطح پر شناخت بنائی ہے۔















