ملک بھر میں بارشوں سے 126 افراد جاں بحق، 404 زخمی، این ڈی ایم اے کی رپورٹ

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ ریسکیو آپریشنز میں متعدد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں بارشوں سے 126 افراد جاں بحق، 404 زخمی، این ڈی ایم اے کی رپورٹ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 جون سے یکم اگست تک مون سون بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 126 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 404 افراد زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 55 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 26 بچے شامل ہیں۔ پنجاب میں 47 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 19 بچے شامل ہیں، اور 295 افراد زخمی ہوئے، جن میں 68 بچے شامل ہیں۔

سندھ میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، جبکہ بلوچستان میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 15 زخمی ہوئے۔ پنجاب میں متاثرین کے لیے 75 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں 333 ہیٹ ویو کیمپس لگائے گئے جہاں 2,203 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 4 ریسکیو آپریشنز کے ذریعے 9 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مون سون بارشوں کے باعث ہر سال جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی کوششیں جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں