ایرانی سفیر کا پاکستان سے برادرانہ تعلقات پر زور، دوستی نئی بلندیوں پر

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاک، ایران تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے پر زور دیا۔ دونوں ممالک کی دوستی تاریخ، ثقافت اور عقیدے پر قائم ہے اور خطے کے لیے ایک مثال بن سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سفیر کا پاکستان سے برادرانہ تعلقات پر زور، دوستی نئی بلندیوں پر

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایک پیغام میں پاک، ایران برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات دماوند اور کے ٹو کی چوٹیوں جتنے بلند ہیں۔

ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران اور پاکستان کی دوستی صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے پر قائم ہے۔ ایران پاکستان کو تسلیم کرنے والا پہلا جبکہ پاکستان ایران کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے پہلے روز ایران کی حمایت میں قرارداد منظور کی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں نے تعلقات مزید مستحکم کیے۔ صدر مسعود پزشکیان کے دورۂ پاکستان سمیت متعدد دوروں نے دوستی کو نئی جہت دی۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کی دوستی خطے کے لیے باہمی احترام اور بہترین ہمسائیگی کی مثال بن سکتی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کی تقریب میں پاکستانی اعلیٰ سطح کے وفد کی شرکت نے بھی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں