چین: کاسمیٹک سرجری میں غفلت، خاتون کا چہرہ شدید متاثر

چین میں کاسمیٹک سرجری کی غفلت کے باعث خاتون کا چہرہ بگڑ گیا، اسپتال نے رقم واپسی پر آمادگی ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین: کاسمیٹک سرجری میں غفلت، خاتون کا چہرہ شدید متاثر

بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین میں کاسمیٹک سرجری کے دوران سنگین غفلت کے باعث خاتون کا چہرہ بگڑ گیا۔ 24 سالہ خاتون جبڑے کے معمولی ابھار کو درست کروانے ووہان یونیورسٹی ڈینٹل اسپتال گئیں۔

سرجری کے دوران جبڑا 13 ملی میٹر باہر دھکیل دیا گیا، جس سے چہرے کی ساخت شدید متاثر ہوئی۔ سرجری میں دھاتی سوئی سے دانت کی جڑ متاثر ہوئی اور ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہو گئی۔

ماہرین نے کہا ہے کہ خاتون کی خرابی کو آرتھوڈانٹک علاج سے درست کیا جا سکتا تھا۔ مرکزی ڈاکٹر نے دعویٰ کیا خاتون کا چہرہ اب ‘مغربی اور اسٹائلش’ دکھائی دیتا ہے۔

متاثرہ خاتون نے سرجری پر 55 ہزار امریکی ڈالر سے زائد خرچ کیا۔ چہرے اور جبڑے کی درستگی کے لیے مزید 2 لاکھ امریکی ڈالر اور 5 سال درکار ہوں گے۔

یاد رہے کہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسپتال نے رقم واپس کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ چینی صحت حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں