ایف آئی اے کی کارروائی سے غیر قانونی فیکٹری سیل، جعلی ادویات برآمد

ایف آئی اے نے روات میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری کو سیل کیا اور جعلی ادویات برآمد کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف آئی اے کی کارروائی سے غیر قانونی فیکٹری سیل، جعلی ادویات برآمد

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) روات میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج اور پروڈکشن فیکلٹی پر کارروائی کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، ایف آئی اے حکام نے بھاری مقدار میں جعلی اور ملاوٹی ادویات برآمد کر لی ہیں۔ کارروائی کے دوران 15 لاکھ خالی کیپسول شیلز اور ہزاروں ادویات ضبط کی گئی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ 20 ہزار سے زائد سیرپ اور 66 ہزار خالی بوتلیں بھی موقع سے برآمد کر لی گئی ہیں۔ ادویات کی تیاری میں ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

ڈرگ انسپکٹر نے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ غیر قانونی ادویات کی تیاری صحت عامہ کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے اور اس کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں