سلمان خان کا انوکھا ہیئر ٹریٹمنٹ، بریانی کے ساتھ سر میں انجیکشن

فلمساز شیلندر سنگھ کے مطابق، ممبئی میں سلمان خان کا بریانی کھاتے ہوئے غیر قانونی ہیئر ٹریٹمنٹ، پی آر پی تھراپی کا انکشاف ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلمان خان کا انوکھا ہیئر ٹریٹمنٹ، بریانی کے ساتھ سر میں انجیکشن

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) فلمساز شیلندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ سلمان خان بریانی کھاتے ہوئے سر میں انجیکشن لگواتے رہے۔ یہ واقعہ ان کے ممبئی کے گھر پر پیش آیا۔

شیلندر سنگھ نے سائرس بروچا کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ سلمان خان ایک غیر قانونی ہیئر ٹریٹمنٹ سے گزر رہے تھے۔ وہ آئینے میں خود کو دیکھتے ہوئے بریانی کھا رہے تھے۔

فلمساز کے مطابق اچانک ایک شخص آیا، دستانے پہنے اور سلمان کے سر میں انجیکشن لگانا شروع کر دیا۔ اس دوران سلمان خان نے کہا، ‘اسٹار بننے کی قیمت چکانی پڑتی ہے، بھائی’۔

یہ ٹریٹمنٹ پلیٹلیٹ رچ پلازما (پی آر پی) تھراپی تھا جو بالوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ یہ طریقہ اس وقت بھارت میں غیر قانونی سمجھا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ پی آر پی تھراپی میں مریض کے خون سے حاصل شدہ پلازما استعمال ہوتا ہے، جو بالوں کے جھڑنے کے علاج میں مددگار ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں